شہر کے گرلس آئیڈیل اکیڈمی میں کامیاب طلباء نے ایک دوسرے کے چہرے پر گلال لگا کر اور مٹھائی کھلا کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ ارریہ کے سی ٹیٹ اکیڈمی سے تیاری کر رہے 33 طلباء میں 24 طلباء نے سی ٹیٹ امتحان میں نمایاں نمبر سے کامیابی حاصل کر اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
سی ٹی ای ٹی امتحان میں ارریہ کے طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی
ملک بھر میں منعقد ہوئے سینٹرل اساتذہ اہلیت ٹیسٹ (CTET) امتحان کے نتائج کا اعلان آج سہ پہر بعد ہوا، جس میں بڑے پیمانے پر طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس امتحان میں ملک بھر سے پرچہ اول میں 16 لاکھ 11 ہزار 423 طلباء شریک ہوئے تھے جبکہ دوسرے پرچہ میں 14 لاکھ۔ ان میں پرچہ اول میں 4 لاکھ 14 ہزار 798 کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے پرچہ میں 2 لاکھ 39 ہزار 501 طلباء کامیاب ہوئے۔ ارریہ میں بھی بڑے پیمانے پر طلباء نے سی ٹیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اکیڈمی کے ڈائریکٹر شہزادہ خان نے بتایا کہ یہ امتحان 150 نمبر کا تھا، جس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں عبدالصمد 126، راحل عزیز 99، آفتاب عالم 100، عظمت راہی 98، ذیشان 96، وسیم اکرم 115، رانا شاذی 100، ناظمین مرتضیٰ 112، ثنا ناز 94، ابو رما نور 89، عالیہ زرین 106، عادل 96 نے شاندار نمبر حاصل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر گرلس آئیڈیل اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء نے اپنی محنت کے بل پر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ارریہ میں کم وسائل کے باوجود یہاں کے طلبا محنتی ہیں، اساتذہ بننے کا یہ ایک سرٹیفیکیٹ تو مل گیا ہے مگر اب بہار حکومت کو دیکھنا ہے کہ ان لوگوں کی نوکری کب تک ملتی ہے۔