اردو

urdu

ETV Bharat / city

دعوت افطار کے بہانے بچھ رہی نئی سیاسی بساط - پٹنہ

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار دونوں افطار پارٹی میں شامل ہوئے۔

iftar

By

Published : Jun 4, 2019, 4:21 AM IST

لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان نے اپنے پارٹی دفتر میں دعوت افطار کا اہتمام کیا تھا جہاں وزیراعلی نتیش کمار کے علاوہ ریاست کے گورنر لالجی ٹنڈن، نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی، اسمبلی کے اسپیکر وجے نارائن چودھری سمیت بی جے پی کے کے کئی رہنما موجود تھے۔

دعوت افطار کے بہانے بچھ رہی نئی سیاسی بساط

اس دعوت افطار میں وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ ایک دوسرے سے دور بیٹھے تھے، دونوں کے چہرے پر عجب طرح کی سنجیدگی نظر آ رہی تھی۔

اس دعوت افطار میں نتیش کمار تقریباً آدھا گھنٹہ رہے، اس کے فوراً بعد وہ جیتن رام مانجھی کے ذریعے منعقد دعوت افطار میں پہنچے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کے پہنچنے سے قبل ہی رابڑی دیوی وہاں سے روانہ ہو چکی تھیں۔

جیتن رام مانجھی کے دعوت افطار میں آر جے ڈی کے کئی بڑے رہنما بھی موجود تھے۔

رابڑی دیوی اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو، شیوانندن تیواری، عبدالباری صدیقی، اور دیگررہنما وزیراعلیٰ نتیش کمار کی آمد سے قبل ہی روانہ ہو گئے تھے۔

رام ولاس پاسوان کی دعوت افطار میں شرکت کرنے کے بعد جب وزیراعلیٰ نتیش کمار، جیتن رام مانجھی کے افطار پروگرام میں پہنچے تو وہاں کا نظارہ کچھ اور تھا۔ مانجھی نے دو بار وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔

دعوت افطار کے بعد ریاست میں نئے سیاسی منظرنامے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details