ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے مختلف بلاکس، پنچایت اور شہری علاقوں میں سروے کی طرز پر غیر ممالک اور دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔
سروے کے دوران اہل خانہ کے تمام افراد کا گزشتہ دس دنوں سے صحت کے نقطہ نظر سے سوالات کیے جارہے ہیں۔ اس سروے کو ایک ہدف کے تحت آشا اور آنگن باڑی ملازم کو مقررہ وقت کے اندر پورا کرنا ہے، ملازمیں کے ساتھ رہنما کے طور پر سروے میں اے این ایم بھی شامل ہے.
سروے کے ذریعہ کورونا مریضوں کی شناخت گزشتہ پانچ دنوں کے سروے میں نشاندہی کئے گئے 6700 گھروں میں سے اب تک 3512 لوگوں سے معلومات حاصل کر لیا گیا ہے۔
سروے میں شامل بی ایچ ایم سندیپ کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کو لے کر سکٹی بلاک کے نشاندہی 32 گاؤں میں جہاں نیپالی اور غیر ملکی لوگ آئے ہوئے ہیں وہاں آشا ملازم گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہے. اس کام میں اہل خانہ بھی تعاون کر رہے ہیں اور انہیں کسی طرح سے کوئی پریشانی نہیں ہے.
سندیپ کمار نے بتایا کہ پوچھ تاچھ میں چند اہم سوال کیے جا رہے ہیں جیسے بخار کے ساتھ انہیں سردی یا سانس لینے میں تکلیف تو نہیں ہو رہی ہے، اور پھر تھرمل اسکینر سے ان کی جانچ کر بخار کی حرارت ناپی جاتی ہے.
سندیپ کمار نے کہا کہ آغاز میں کچھ پریشانی ضرور آئی مگر اب سروے کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، لوگوں میں بیداری آئی ہے اور وہ خود اس سروے کا حصہ بن کر اسے کامیاب بنا رہے ہیں.