اردو

urdu

ETV Bharat / city

گھریلو تنازع کے بعد شوہر نے کی خودکشی

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے موہنیاں میں ایک شخص نے مفلسی اور معاشی تنگی کے پیش نظر خود کشی کر لی، جانکاری کے مطابق قریب 70 دن کے لاک ڈاٶن کے دوران ہلاک شدہ ببلو کمار کا اہل خانہ فاقہ کشی کو مجبور ہو گیا، بلبو اور اس کے اہل خانہ معاشی تنگی سے دوچار تھے۔

گھریلو تنازع کے بعد شوہر نے کی خودکشی
گھریلو تنازع کے بعد شوہر نے کی خودکشی

By

Published : Jun 4, 2020, 1:01 PM IST

غربت کی وجہ سے خاندانی تنازع بھی بڑھنے لگا، جھگڑے سے تنگ آکر ببلو نے خودکشی کرلی، ہلاک شدہ کی اہلیہ پریتیما گپتا نے موہنیاں پولیس اسٹیشن میں دی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا شو ہر منشیات کا استعمال کرتا تھا، ذریعۂ آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہو گیا تھا اور اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار تھا۔

پریتیما کے مطابق جب شوہر سے کمانے اور گھر کے انتظامت کے بارے میں کچھ کہا جاتا تو اسے برا لگتا اور ناراض ہو جاتا، اس کی وجہ سے خاندان میں برابر جھگڑے یوا کرتاتھا، رات میں گھر کے تمام افراد کھانا کھا کر سو گئے تھے، کہ اسی دوران اس کے شوہر نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

پریتیما کے مطابق اس نے صبح لاش کو پنکھے میں لٹکا ہوا دیکھ کر شور مچایا، جس کے بعد اس پاس کے لوگ جمع ہو گئے اور پنکھے سے لاش کو نیچے اتارا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے صدر اسپتال بھبھوا بھیج دیا۔

اس سلسلے میں پولیس افسر ادے بھان سنگھ نے بتایا کہ ببلو کمار گپتا نے خاندانی جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کی ہے، اس کا تذکرہ ان کی اہلیہ پرتیما دیوی نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details