ریاست بہار کے ضلع کیمور کی عوام نے ایک بار پھر انسانی زنجیر بنا کر آپسی یکجہتی کا انکھا ثبو ت دیا۔
اطلاع کے مطابق اس بار یہ زنجیر نشہ سے پاک اور جل جیون ہریالی کے لیے نہیں بلکہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تھی۔
اس انسانی زنجیر میں لوگوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کی، ساتھ ہی بہار حکومت کو اپنی یکجہتی بھی دکھائی اور یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ ریاست میں بے روزگاری سے عوام کس قدر پریشان ہے۔
انسانی زنجیر میں بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ ریاست کی حزب اختلاف سیاسی جماعتوں سمیت 34 مختلف ملی و دیگر جماعتوں نے انسانی زنجیر کا اہتمام کیا تھا۔