اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی تشدد کے لیے وزیر داخلہ ذمہ دار: تیجسوی یادو - tejashwi yadav on delhi violence

ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے دہلی تشدد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'تشدد کے لیے وزیر داخلہ ذمہ دار ہے۔'

home minister responsible for delhi violence: tejashwi yadav
دہلی فساد کے لیے وزیر داخلہ ذمہ دار: تیجسوی یادو

By

Published : Mar 4, 2020, 10:55 PM IST

تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بی جے پی کے جو رہنما تشدد بھڑکانے کے ذمہ دار ہیں۔ حکومت انہیں حفاظت کیوں مہیا کرا رہی ہے۔ کپل مشرا جیسے رہنما ملک کو توڑنا چاہ رہے ہیں۔ انہیں زیڈ کیٹگری سکیورٹی کیوں مہیا کرائی جارہی ہے؟۔'

دہلی فساد کے لیے وزیر داخلہ ذمہ دار: تیجسوی یادو

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگ نہیں چاہتے کہ تشدد ہو بلکہ امن و امان کی فضا قائم رہے لیکن دہلی تشدد کے لیے حکومت نے کیا قدم اٹھایا۔ سارے لوگ جانتے ہیں کہ کیا ہوا کس کے بھڑکانے کی وجہ سے تشدد برپا ہوا۔ کس پارٹی سے ان کا تعلق ہے۔ دہلی پولیس کا اختیار کس کے پاس ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' اگر کوئی متاثرین سے ملنے جا رہا ہے تو اس پر اعتراض کیوں ہے۔ فساد متاثرین کا کوئی تو سہارا بننے گیا۔ لیکن حکومت میں بیٹھے لوگ ٹرمپ کا استقبال کرتے رہ گئے فساد متاثرین سے ملنے نہیں گئے۔ ان کو بھی جواب دینا چاہیے کہ آخر فساد روکنے کے لیے کیا انتظام کیا۔'

تیجسوی یادو نے کہا کہ شاہین باغ کا وفد ان سے ملنے جاتا ہے تو یہ ملتے نہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیوں نہیں ملتے کیا وہ اس ملک کے شہری نہیں ہیں۔ حکومت کا کیا کام ہے حکومت تو عوام کے لیے ہوتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details