انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ حکومت قائم ہونے پر ان کی پارٹی یکساں اسکولی نظام قائم کرے گی تاکہ امیر اور غریب کو یکساں تعلیم دی جا سکے۔
ہندوستانی عوام مورچہ نے 'یکساں اسکولی' نظام کا وعدہ کیا - عظیم اتحاد
عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔
hindustani awam morcha
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوتی ہے، دور دراز کے علاقے میں کام کرنے والے صحافی کم اجرت پر کام کرتے ہیں۔ اگر عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہوئی تو صحافیوں کے لیے پانچ ہزار روپیہ ماہانہ پینشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی تقریباً 95 فیصد آبادی پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور غریب مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اس لیے اس سمت میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔