اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں عظیم اتحاد کی لہر: ورندا کرات - نقل مکانی اور روزگار

مارکسی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی ۔ ایم پولت بیورو کی رکن ورندا کرات نے کہا کہ بہار انتخاب میں عظیم اتحاد کی لہر ہے اور اس میں نتیش حکومت جانی یقینی ہے۔

Brinda Karat
ورندا کرات

By

Published : Oct 27, 2020, 7:14 PM IST

ورندا کرات نے منگل کو یہاں ویبھوتی پور میں عظیم اتحاد کے ذریعہ حمایت شدہ سی پی آئی ۔ ایم امیدوار اجے کمار کی حمایت میں عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نتیش حکومت میں جرائم اور بدعنوانی شباب پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بار اسمبلی انتخاب میں عظیم اتحاد کی لہر ہے اور نتیش حکومت جانی یقینی ہے ۔

سی پی آئی ۔ ایم پولت بیورو رکن نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے غریبوں اور کمزور طبقات کے مفادات کو نظر انداز کیا ہے اور اپنی مدت کار میں سرمایہ داروں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے زرعی اصلاحات قانون کسانوں کی کھیتی اور کھیت کو چھیننے والی ہے ۔

اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) لیڈر کنہیا کمار نے الزام عائد کیاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پندرہ سالوں کی مدت کار میں صرف سستی شہرت حاصل کی ہے اور نقل مکانی اور روزگار کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوںنے کہاکہ بہار کی عوام نے نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کو اس انتخاب میں اکھاڑ پھینکنے کا من بنا لیا ہے ۔

اجلاس کو سی پی آئی کے ریاستی سکریٹر اودھیش کمار ، کانگریس کے ضلع صدر محمد ابو تمیم اور مہا گٹھ بندھن امیدوار اجے کمار نے بھی خطاب کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details