اردو

urdu

ETV Bharat / city

چوکیداروں کے مسائل سے چشم پوشی - ضلع ارریہ

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں گرام رکشا دل نامی تنظیم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور یک روزہ بھوک ہڑتال کی۔

araria

By

Published : Mar 9, 2019, 8:39 PM IST


گرام رکشا دل کے اراکین شہری اور دیہی علاقوں میں چوکیداری کرتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے ضلع کلکٹر کو گیارہ نکاتی میمورنڈم دیا گیا اور ان مطالبات کو جلد سے جلد منظور کرنے کی گزارش کی گئی۔

تنظیم کے رکن انوار عالم نے حکومت کی سرد مہری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی حصولیابی کے لیے جمہوری طریقے سے احتجاج کرتے رہیں گے جب تک کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے۔

تنظیم کے نائب صدر دیواکر سلنکی، میڈیا انچارج نیرج جھا، دلیپ یادو، مدھو کماری، خوشبو کماری، سنجے کمار شاہ، نیلم دیوی جیوتی سنگھ، سیتا رام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details