اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: گرام رکشا دل کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم - ارریہ میں گرام رکچھا دل

ضلع ارریہ میں گرام رکشا دل نے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی تعیناتی کے لیے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا ہے، گرام رکشا دل کے مطابق اس سے قبل بھی انتخابات میں الیکشن کمیشن گرام رکشا دل کی خدمات حاصل کرتی رہی ہے۔

gram raksha dal gives memorandum to district collector in araria
ارریہ: گرام رکچھا دل کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

By

Published : Oct 6, 2020, 3:49 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہے اور مختلف شعبوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر ان کے ذمہ کام سونپا جا رہا ہے تاکہ انتخابات کو صاف و شفاف اور بدعنوانی سے پاک رکھا جاسکے۔

ضلع ارریہ میں بھی گرام رکشا دل نے بہار اسمبلی انتخاب میں اپنی شراکت پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم حوالے کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرام رکشا دل بھی ریاستی حکومت کا ایک جزء ہے اور اس سے قبل بھی انتخابات میں الیکشن کمیشن ہم لوگوں کی خدمات حاصل کرتی رہی ہے لہذا اس انتخابات میں بھی ہم لوگوں سے کام لیا جائے۔

ارریہ: گرام رکچھا دل کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

گرام رکشا دل کے ترجمان شاہ جہاں نے کہا کہ ہم لوگوں کا مطالبہ شروع سے رہا ہے کہ دیگر لوگوں کی طرح ہم لوگوں کو بھی وردی، جوتا، بیچ، لاٹھی اور جوائنگ لیٹر دیا جائے تاکہ ہم لوگ پوری طرح سے اپنے کام کو انجام دے سکیں۔

گرام رکشا دل کے ضلع صدر آشیش تیواری نے کہا کہ ہم لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ آج نہیں تو کل لیٹر دیا جائے گا، لیکن صرف تاریخ پر تاریخ دی جا رہی مگر لیٹر نہیں، سینکڑوں لوگ گرام رکشا دل کے اسی انتظار میں ہیں، اس لیے ضلع کلکٹر پرشانت کمار اس معاملے کو اپنے علم میں لاتے ہوئے اسے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details