اردو

urdu

ETV Bharat / city

'گرودوارہ پٹنہ صاحب' کے کھلتے ہی زائرین کی آمد آمد - گرودوارہ با با صاحب

ان لاک ون کے نفاذ کے بعد 8 جون سے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تمام مذہبی عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا، پٹنہ شہرمیں واقع سکھ سماج کی قدیم معروف 'گرودوارہ پٹنہ صاحب ' کو بھی کھو ل دیا گیا ہے۔ لنگر تقسیم کے دوران بھی سماجی دوری کا خاص کیال رکھا جا رہا ہے۔

'گرودوارہ پٹنہ صاحب' کے کھلتے ہی زائرین کی آمد آمد
'گرودوارہ پٹنہ صاحب' کے کھلتے ہی زائرین کی آمد آمد

By

Published : Jun 8, 2020, 6:22 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد اب مرکزی و تمام ریاستی حکومتوں کی جانب سے ان لاک ون نافذ کیا گیا ہے۔

ان لاک ون کے نفاذ کے بعد تمام عبادتگاہوں کو بھی کھولا جا رہا ہے ساتھ ہی حکومت کی ہدایات کے مطابق سینیٹائزر، سماجی دوری کے ساتھ ساتھ مکمل صاف صفائی کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پٹنہ سیٹی شہر میں واقع ملک کی قدیم معروف 'گرودوارہ پٹنہ صاحب' کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

گرودوارہ پٹنہ صاحب کے ذمہ دار نے بتا یا کہ' حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن لاک ون کے نفا ذ کے لیے تیار کی گئی ہیں ہم لوگ اس پر پوری ظرح عمل پیرا ہیں۔

' گرودوارہ' کے کھلتے ہی عقیدتمندوں کی آمد ورفت شروع ہو چکی ہے لوگ کافی خوش ہیں کہ انہیں دوبارہ اپنی عبادتگاہوں میں آنے کا موقع ملا۔

عقیدتمندوں کو گرودوارہ میں داخلے سے قبل سینیٹائزر اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ' ان لاک ون کے نفاذ کے بعد 8 جون سے ملک کی سبھی عبادت گاہوں کو حکومت کی خاص گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہو ئے کھول دیا گیا ہے۔ سکھ سماج کی قدیم معروف عبادتگاہ' گرودوارہ پٹنہ صاحب کے کھلتے ہی سکھ سماج کے لوگ کافی خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details