پٹنہ: تیجس ایکسپریس میں سفر کے دوران اپنی حرکتوں سے سرخیوں میں آئے جے ڈی یو رکن اسمبلی گوپال منڈل کے خلاف ان کے کوچ میں سفر کر رہے مسافر پہلاد پاسوان عرف پپو کمار نے نئی دہلی جی آر پی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
پہلاد پاسوان نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں پر مارپیٹ کرنے کے ساتھ ہی گلے میں پہنی سونے کی چین اور انگوٹھی چھیننے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں نسلی تبصرہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
پہلاد پاسوان سے اس پورے معاملے پر ای ٹی وی نے فون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت رکن اسمبلی زیر جامہ میں گھوم رہے تھے، اس وہ خود اور ان کے تین حامی شراب کے نشے میں تھے۔
پہلاد پاسوان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی غلطی صرف یہ ہے کہ انہوں نے رکن اسمبلی کو زیر جامہ میں دیکھ کر اتنا کہا کہ کم سے کم گمچھا لپیٹ لیجیے۔ یہ بات انہیں کافی بُری لگی۔ اس کے بعد رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں نے انہیں پورے راستے پریشان کیا اور منہ میں گندہ ڈال دیا۔
شکایت کندہ نے بتایا کہ انہوں نے صرف اس بات کو لے کر مخالفت کی تھی کہ ٹرین میں خواتین اور دیگر مسافر بھی ہوتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ گوپال منڈل اور پہلاد تیجس راجدھانی ایکسپریس کے کوچ نمبر اے 1 کے سیٹ نمبر 13,14 اور 15 میں سفر کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:زیر جامہ میں ٹرین پر سوار رکن اسمبلی نے کہا، پیٹ خراب تھا
معلوم ہوکہ گوپال منڈل نے دعوی کیا کہ جس وقت وہ زیر جامہ ٹرین میں تھے، اس وقت ٹرین میں ایک بھی خاتون نہیں تھیں۔