اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجٹ امیروں کے لیے ہے: رابڑی دیوی - بہار

بہار کی سابق وزیراعلیٰ نے عام بجٹ کے بعد بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ یہ بجٹ امیروں کے لیے ہے نہ کہ غریبوں کے لیے۔

بہار کی سینیئر رہنما سابق وزیراعلیٰ اور لالو یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی

By

Published : Jul 5, 2019, 10:39 PM IST

ریاست بہار کی سینیئر رہنما سابق وزیراعلیٰ اور لالو یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی نے کہا کہ بجٹ کارپوریٹ گھرانوں کے لیے ہے غریبوں اور عوام کے لیے اس بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔

بہار کی سینیئر رہنما سابق وزیراعلیٰ اور لالو یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں غریبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے نریندر مودی اور امیت شاہ ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔


رابڑی دیوی نے مرکزی بجٹ پر ایوان کے باہر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار خاتون وزیر مالیات بجٹ پیش کررہی ہیں انہیں عورتوں کے لیے اس میں خصوصی انتظام کرنا چاہیے اور ان کو پورے ملک کی عورتوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔

رابڑی دیوی نے کہا کہ بہار کے عوام کو حکومت نے ٹھگنے کا کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details