بہار کے گیا میں پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ پرامن ماحول میں شروع ہوگئی ہے۔ پولنگ بوتھس پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد کو ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ آج کرواں چوتھ کے موقع پر خواتین ’ورت‘ رکھتے ہیں جبکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اولین اوقات میں ہی حق رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ بعد میں پوجا و دیگر کاموں کو انجام دیا جاسکے۔
آج پانچویں مرحلے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کےلیے پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔