اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کر لیا

گیا پولیس نے دو اغوا کار کو گرفتار کر لیا ہے، ساتھ مغوی شخص کو بھی صحیح سلامت برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ بائیس اگست کو بدمعاشوں نے امت نامی شخص کو اغوا کیا تھا، امت کا بھی مجرمانہ ریکاڈ رہا ہے۔

Gaya police arrested the kidnapper
گیا پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کر لیا

By

Published : Aug 24, 2020, 10:37 PM IST

گیا پولیس نے مفصل تھانہ حدود سے مغوی شخص کو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس اغوا کرنے والے بدمعاشوں کے خلاف مسلسل چھاپے ماری کررہی تھی۔گزشتہ بائیس اگست کو امت کمار نامی نوجوان کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ جس کے بعد اسکے بھائی چھوٹو کمار نے مفصل تھانہ میں تحریری طور سے اپنے بھائی امت کمار کے اغوا ہونے اور بدمعاشوں کے ذریعے تین لاکھ روپئے لیوی کے مانگنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

ویڈیو

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی راجیو مشرا نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور امت کو بدمعاشوں کے چنگل سے صحیح سلامت آزاد کرانے کے لیے سٹی ایس پی راکیش کمار کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر چھاپے ماری کرنے کی ہدایت دی۔ ٹیم میں مقامی تھانہ انچارج سمیت ڈی ایس پی ، داروغہ رینک کے کئی افسران وپولیس جوانوں کو شامل کیا گیاتھا ۔ اس واقعے کی نگرانی خود ایس ایس پی کررہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:

محرم الحرام: دنیا بھر میں غم حسین کی جھلکیوں پر خاص رپورٹ

خصوصی ٹیم کی طرف سے تکنیکی جانچ کرتے ہوئے مفصل تھانہ حدود کے سکس لین پل کی حصار بندی کی اور اس کے بعد بدمعاش دیپک کمار عرف ششی راجا ، محمد چھوٹو ابن محمد انور کرانی گھاٹ تھانہ کوتوالی کو پکڑا۔ دونوں کی تلاشی لیے جانے پر دیپک کمار ششی کے پاس سے لوڈیڈ پسٹل اور گولی برآمد ہوئی۔ محمد چھوٹو کے پاس سے بھی پولیس نے گولی برآمد کیا ہے۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے امت کمار کو صحیح سلامت برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش دیپک کمار نے پولیس کو تفتیش میں بتایا ہے کہ مغوی امت کمار اے ٹی ایم دھوکہ دہی کرتا ہے۔ پولیس امت سے بھی پوچھ گچھ کریگی۔ ایس ایس پی راجیو مشرا نے کہا کہ گرفتار بدمعاش انتہائی شاطر ہیں۔ ان کی گرفتاری سے ایسے بدماشوں کے حوصلے پست ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details