اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا بہار: کھجور کی فروخت میں 40 فیصد کمی

بہار کے گیا میں کھجور کی فروخت میں تقریباً 40 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے. حالانکہ گزشتہ برس 2020 کی بنسبت اس بار کھجور کی قیمت میں نمایاں کمی ہے. رواں سال سعودی عرب، ایران، عمان، مسقط، مدینہ اور دوبئی وغیرہ سے کھجور کی سپلائی زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں گراوٹ آئی ہے.

By

Published : Apr 21, 2021, 9:35 AM IST

گیا بہار: کھجور کی فروخت میں 40 فیصد کمی
گیا بہار: کھجور کی فروخت میں 40 فیصد کمی

عجوہ کھجور گزشتہ برس 22 سو سے 24 سو روپے فی کلو فروخت ہوئی جبکہ اس مرتبہ اس کی قیمت ہزار روپے کلو سے چودہ سو روپے کلو تک ہی ہے۔ گیا کی تھوک منڈی اور خردہ مارکیٹ میں بمبئی سے حاصل شدہ نئے اسٹاک کے ساتھ دیسی اور غیر ملکی کھجوریں فروخت ہورہی ہیں. کھجور کی قیمت میں بھی اس مرتبہ نمایاں کمی ہے. قیمت کی گراوٹ کی کیا وجہ ہے، دوکاندار بتاتے ہیں کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سعودی عرب، ایران، عمان ،مسقط اور مدینہ سے کھجور کی سپلائی نہیں ہوئی تھی جبکہ اس بار یہ حالات نہیں ہیں۔

گیا بہار: کھجور کی فروخت میں 40 فیصد کمی

بتایا جارہا ہےکہ بیرون ملک کی کھجوریں پہلے سے ہی دستیاب تھیں جس کی وجہ سے اسٹاک کی کمی نہیں ہے. البتہ اس مرتبہ بھی کورونا وبا اور حکومت کی بندشوں کی وجہ سے کھجور کی کھپت کم ہے. گیا سے متصل بازاروں اور ضلع کے ریٹیل کی دوکانوں کے مالکان تھوک منڈی تک نہیں پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے کھجور کی کھپت میں کمی بتائی جارہی ہے.

گیا بہار: کھجور کی فروخت میں 40 فیصد کمی

دراصل کورونا وبا سے قبل سنہ 2019 تک تھوک منڈی سے قریب دس گاڑی یومیہ کھجور کی کھپت تھی جو کہ اب چار پانچ گاڑیوں تک معاملہ سمٹ گیا ہے. تھوک منڈی کے تاجر روی بتاتے ہیں کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی دو تین دنوں سے کھجور کا مطالبہ بڑھا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے اس بار بھی چالیس فیصد تجارت متاثر ہی ہے. اس کی قیمت بھی کم ہوئی ہے. دوکانوں میں اس مرتبہ دس سے بیس روپے فی کلو کم قیمت پر کھجور فروخت کی جارہی ہے. انہوں نے بتایا ہے کہ گیا میں بمبئی سے کھجور براہ راست آتی ہے. گیا کی سب سے بڑی منڈی گودام میں نصف درجن تھوک سیل کی دوکان ہے جہاں پر دیسی اور غیر ملکی دونوں کی قریب ڈیڑھ سو قسم کی کھجوریں دستیاب ہیں۔

ایک اور دوکاندار نے بتایا کہ سب سے قیمتی کھجور مدینہ کی عجوہ کھجور ہے جسکی قیمت اس مرتبہ فی کلو ایک ہزار سے تیرہ سو روپے کلو ہے جبکہ بقیہ کھجور میں 80 روپے کلو سے لیکر آٹھ سو روپے کلو تک کی کھجور دستیاب ہے اور فروخت ہورہی ہیں. گزشتہ برس عجوہ کھجور کی قیمت گیا میں 22 سو روپے کلو سے لیکر چوبیس سو روپے کلو تک تھی، اس مرتبہ اس کی بھی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے. گیا میں عجوہ کھجور سمیت، کیمیائی کھجور، مایاپتی اور دیگر اور خاص برانڈ کی کھجور روزہ داروں کے درمیان پہلی پسند ہے۔

واضح رہے کہ کورونا اور حکومت کی سخت بندشوں کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں کی دکانوں کی تجارت اس بار بھی متاثر ہے. ہر برس رمضان المبارک کی خریداری کی وجہ سے شہر میں واقع چھتہ مسجد روڈ کی دکانوں پر بہت زیادہ ہجوم ہوتا تھا تاہم اس مرتبہ وہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے. حالانکہ دیگر اشیا کی چھوٹی دکانوں پر بھی کھجور دستیاب ہیں. ہول سیل مارکیٹ کے علاوہ کرانا اور فروٹ شاپس کی چھوٹی دکانوں اور فٹ پاتھ پر بھی کھجوریں فروخت کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details