شہر گیا میں رمضان اور نوراترای کی وجہ سے خریدو فروخت میں اضافہ ہو اہے، خاص طور پر پھل اور کچن کے سامانوں کی خریداری بڑھی ہے۔ کیونکہ رمضان اور نوراتری دونوں تہواروں میں پھل اور کچن کے سامانوں کی فروخت بڑھ جاتی ہے۔
عام دنوں کے بنسبت پھلوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیب، سنترہ، تربوز، خربوز، انگور اور انارجیسے پھلوں کی فروخت سب سے زیادہ ہو رہی ہے. پھل منڈیوں کے دکانداروں کے مطابق اس برس روزانہ چالیس سے پچاس لاکھ روپے کی تجارت ہو گی، مطالبہ بڑھنے کی وجہ سے پھلوں کی قیمت بھی اچانک سے بڑھی ہے۔
پھل منڈی کے ایک تاجر وکی کمار نے کہا کہ' رمضان اور نوراتری کی مارکیٹ میں روزانہ پچاس گاڑی پھل کی کھپت ضلع میں ہے، لیکن مطالبہ بڑھنے کے باوجود باہر سے پھلوں کی سپلائی زیادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے قیمت بھی بڑھی ہے، حالانکہ انہوں نے کہا کہ رمضان میں جس طرح سے روزہ داروں کا ہجوم پھل منڈیوں میں ہوتا تھا وہ کورونا کی وجہ سے 2020 سے دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، اس مرتبہ موجودہ حالات کے پیش نظر تجارت کچھ زیادہ ہونے کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے پھلوں کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر کہا کہ اسٹاک تو ہے لیکن سپلائی باہر کی زیادہ نہیں ہے اس کے باوجود رمضان اور نوراتری، چیتی چھٹھ ایک ساتھ آگئے ہیں ایسے میں قیمت بڑھنا لازمی ہے۔