اس کوچنگ کا اعلان مائنا رٹی کالج میں منعقدہ ایک اجلاس میں باضابطہ طور پر کیا گیا۔
اس موقع پر بی این منڈل مدھے پورہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے چلائی یہ ایک بہترین اسکیم ہے۔ اقلیتی طبقے کے طلبا کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اقلیتی طبقے کے لیے مفت کوچنگ پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین صاحب نے کہا کہ گزشتہ برس بچوں کا نتیجہ امید کے مطابق نہیں تھا، لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ اس برس ٹیچرز کی رہنمائی میں بچے مزید محنت کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔
جب کہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ضلع افسر راہل کمار نے وعدہ کیا کہ وہ ہر طرح کی ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی کم سے کم مہینہ میں ایک دفعہ خود بھی بچوں کی رہنمائی کے لیے کلاس لیں گے، تاکہ بہتر سے بہتر نتیجہ نکلے اور حکومت کی منشا کی تکمیل ہوسکے۔
مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے زیر اہتمام حکومت کی طرف سے اقلیتی طبقے کے طلبا کو یہ مفت کوچنگ دی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی اس کالج میں اس کا انتظام کیا گیا تھا اور اس برس ہولی کے بعد اس کی کلاسز شروع ہوں گی۔
اس پروگرام میں مدھے پورہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی، مسلم پسماندہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین، تاراپور کالج کے شعبہ اردو کے صدر شاہد جمال رزمی اور اقلیتی فلاح بہبود کے ضلع افسر راہل کمار بھی موجود تھے۔