ارریہ کانگریس ضلع کے صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ آج ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد اسی بہار کے مٹی کے لعل ہیں، جنہیں اول صدر جمہوریہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے اقتدار میں بھارت کو ایک الگ شناخت دی۔
ارریہ: سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی جینتی منائی گئی - ارریہ کانگریس ضلع کے صدر انیل کمار سنہا
بھارت کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی آج 135 ویں جینتی پورے ملک میں منائی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں ارریہ کے گاندھی چوک واقع کانگریس دفتر میں بھی پارٹی کارکنان کی جانب سے ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔
![ارریہ: سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی جینتی منائی گئی سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی جینتی منائی گئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5258832-1064-5258832-1575385779795.jpg)
صدر جمہوریہ سے سبکدوش ہونے کے بعد پوری زندگی انہوں نے کانگریس پارٹی کے لیے وقف کر دی۔ ان کی انکساری عاجزی آج بھی ہم لوگوں کے لئے قابل تقلید ہے. جو راہ انہوں نے دکھائی تھی آج اسی پر ہم لوگ چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وارڈ کاؤنسلر محمد ٹیپو نے کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی شخصیت دیگر سیاسی شخصیات سے بالکل منفرد رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی غریبوں کے لیے وقف کر دی تھی، پڑھنے کے زمانے میں نہ صرف وہ ذہین تھے بلکہ ہر امتحان میں وہ اول رہے۔ ملک کے لیے ان کے ذریعہ کی گئی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ آنے والی نسلیں انہیں اپنا آئیڈیل بنا کر آگے کی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکنوں نے بھی ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج تحسین پیش کی۔