کیرالہ سے بہار کے لیے پانچ ٹرینیں روانہ ہوئی ہیں جن میں مظفرپور، پورنیہ، دربھنگہ، سہرسہ اور کٹیہار کے تارکین وطن سوار تھے۔
تارکین وطن کیرالہ سے بہار کے لیے روانہ
ریاست کیرالہ میں پھنسے بہار کے تارکین وطن مزدوروں کا ایک گروپ اتوار کے روز کیرالہ سے خصوصی ٹرین کے ذریعے روانہ ہوا، کیرالہ سے بہار کے لیے روانہ ہونے والی ان ٹرینوں میں ساڑھے پانچ ہزار سے بھی زائد تارکین وطن مزدور شامل ہیں۔
ساڑھے پانچ ہزار تارکین وطن کیرالہ سے بہار کے لیے روانہ
کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے معاشرتی فاصلے کے پیش نظر ایک ٹرین میں صرف ایک ہزار 140مسافروں کو سوار کیا گیا، اس دوران انہیں سینیٹائزر ماسک اور صابن مہیا کرائے گئے تاکہ حفظان صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس سے قبل دو مئی کو جھارکھنڈ کے ہپٹیا اور اور اڈیشہ کے لیے دو ٹرینیں روانہ ہوئیں تھیں، جس میں جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے دوہزار سے بھی زائد تارکین وطن مزدور سوار تھے، ان سبھی کے حفظان صحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ماسک سینیٹائزر اور صابن مہیا کرائے گئے تھے۔