ریاستی حکومت کے جانب سے کیمور ضلع میں تعینات ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری اور ایس پی دلنواز احمد کا ٹرانسفر کیے جانے کے بعد بھبھوا واقع لکشوی بھون میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کیمور کے لوگ واقعی امن پسندی کے ساتھ ساتھ ہر مشکلات میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ضلع سے میری یادیں جڑی ہوئی ہیں کیونکہ اسی ضلع میں میرے بچوں کی پرورش ہوئی ہے، کیمور ضلع نے کام کرنے کا تجربہ سکھایا ہے، کیمور میں ہماری پہلی پوسٹنگ تھی، جہاں یکم مئی 2018 کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا، تقریباً ڈھائی برس سے زائد کا وقفہ کے دوران ضلع کے لوگوں سے ایک قسم کا لگاؤ سا ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے گوپال گنج جارہا ہوں، باشندگان کیمور جب چاہیں گوپال گنج میں مجھ سے ملاقات کرنے آسکتے ہیں، میرا دربار ہمیشہ انکے لیے کھلا رہے گا۔