ای ٹی وی بھارت کےساتھ خصوصی بات چیت میں علی انور انصاری نے ریاست کے وزیر اعلی کی خاموشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی آخر عامر حنظلہ کہ بہیمانہ قتل پر خاموش کیوں ہے؟۔
انہوں نےکہا کہ' وہ اس سلسلے میں حنظلہ کے والد اور اس کے بھائی کے ہمراہ ریاست کے ڈی جی پی گپتشور پانڈے سے ملاقات کرکے اہم ملزمین کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف اسپیڈ ٹرائل چلانے کا مطالبہ کیا۔'
انہوں نے کہا کہ' وزیر اعلی امن امان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں، لیکن جس طرح سے پھلواری شریف میں 21 دسمبر کے پرامن جلوس کے دوران سنگت محلے کے آس پاس سے گولیاں چلائی گئیں، اور افراتفری کے درمیان عامر حنظلہ جب سنگت محلے کے گلی میں گیا تو شدد پسندوں نے بہیمانہ طریقے سے عامر کا قتل کردیا گیا'۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اس بات کا انکشاف کرنا چاہیے کہ وہ کس بات سے ڈرتے ہیں کیا انہیں حکومت گرنے کا خدشہ ہے'۔