ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ ڈاک کے انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک سے دوسال میں صرف 66 ہزار اکاونٹ کھولے گئے تھے جبکہ لاک ڈاون میں صرف دوماہ میں پچاس ہزار سے زائد اکاونٹ کھولاگیا ہے، لاک ڈاون کے دوران انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک میں زیادہ اکاونٹ کھلے جانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کا اکاونٹ کھولنا بے حد آسان ہے، اس کے لیے بینک جانے کی ضرورت بھی نہیں ہے،گھر میں رہ کر زیروبیلنس پر ڈیجیٹل طورسے اپنااکاونٹ کھولاجاسکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پچاس ہزار اکاونٹ کھولے گئے، ساتھ ہی محکمہ ڈاک نے گھر جاکر لوگوں کے پیسے بھی نکلوائے، آدھار قابل ادائیگی کے نظام کے تحت قریب سترہزار سے زائد افراد کے درمیان ساڑھے آٹھ کروڈ روپئے سے زیادہ کی رقم گھر پررہتے ہوئے گزشتہ دوماہ میں نکالی گئی ہے، خاص بات یہ تھی کہ آدھار قابل ادائیگی کا نظام کے تحت کسی بھی بینک کے اکاونٹ سے ایک بار میں دس ہزار روپئے نکالنے کی اجازت تھی۔