اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاست کے سبھی ہسپتالوں سے تجاوزات ہٹائے جائیں: ہائی کورٹ - ریاست کے سبھی سرکاری ہسپتالوں سے غاصبانہ قبضہ ہٹانے کی ہدایت

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست کے سبھی سرکاری ہسپتالوں سے غاصبانہ قبضہ ہٹانے کی ہدایت حکومت کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام سرکاری ہسپتالوں کی نشاندہی کر ان کی حصار بندی کرائی جائے۔

ریاست کے سبھی طرح کے ہسپتالوں سے تجاوزات ہٹائے: ہائی کورٹ
ریاست کے سبھی طرح کے ہسپتالوں سے تجاوزات ہٹائے: ہائی کورٹ

By

Published : Jan 27, 2020, 11:43 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:14 AM IST

پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے وکاس چندر عرف گڈو بابا کے ذریعے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مذکورہ ہدایت کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کو فوری طور پر غاصبانہ قبضہ کو ہٹا کر اگلی سماعت میں کاروائی کی تفصیل پیش کرے۔

واضح ہو کہ ریاست کے ضلع اسپتال سمیت دوسرے زیادہ تر سرکاری ہسپتالوں میں غاصبانہ قبضہ ہوا ہے ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ٹھوس اقدامات نہیں کیے جانے کی وجہ سے یہ غاصبانہ قبضہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے سرکاری میڈیکل کالج اور پٹنہ کے ویٹرینری کالج میں بھی بڑے پیمانے پر قبضہ ہے۔ اس معاملے پر دو ہفتے کے بعد دوبارہ سماعت کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:14 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details