اردو

urdu

ETV Bharat / city

نگرپریشد کی ٹیم نے سبزی منڈی کوتجاوزات سے کیا آزاداد - people were selling vegitable

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے مولانا ابوالکلام آزاد روڈ پر واقع سبزی منڈی روڈ کے دونوں طرف سبزی فروشوں کے زریعہ کیے تجاوزات سے آزاد کرایا گیا۔

نگرپریشد کی ٹیم نے سبزی منڈی کوتجاوزات سے کیا آزاداد
نگرپریشد کی ٹیم نے سبزی منڈی کوتجاوزات سے کیا آزاداد

By

Published : Jan 14, 2020, 11:00 PM IST

ریاست بہارکے کیمور ضلع کے بھبھوا شہر میں مولانا ابوالکلام آزاد روڈ پر و اقع سبزی منڈی روڈ کو آج بھبھوا ایس ڈی او جنم جئے شکلہ کی قیادت میں نگر پریشد کی ٹیم نے تجاوزات سے آزاد کرایا۔

نگرپریشد کی ٹیم نے سبزی منڈی کوتجاوزات سے کیا آزاداد

نگر پریشد کی یہ کاروائی قریب دوپہر کے دو بجے ہوئی۔ اس درمیان بدکرداروں نے نگر پریشد کی اس کاروائی کی مخالفت کی۔ پھر نگر پریشد نے پورے علاقہ کو تجاوزات سے آزاد کرا دیا۔ جیسے ہی نگر پریشد کی ٹیم پولس کے ساتھ سبزی منڈی روڈ میں اتری تبھی شاہراہ کی دونوں جانب قبضہ کیے سبزی فروشوں کے علاوہ ٹھیلہ خومچوں والوں میں ہڑکمپ مچ گیا۔

ٹھیلہ والے سبزیوں کو لیکر ادھر ادھر محفوظ کرنے کے لیے بھاگنے لگے۔ نگر پریشد نے اپنی کاروائی میں سبزیوں سمیت ٹھیلہ کو ضبط کیا۔ وہیں مکان مالکوں کے زریعہ بھی نگر پریشد کی کاروائی کی مخالفت کی۔

مکان مالکوں کے زریعہ بھی مکان کے آگے چبوترا بنا کر سبزی فروشوں کو ماہانہ رقم پر دینے پر متنبہ کیا گيا اور چبوتراہ کو بھی تجاوزات سے آزاد کیا گیا۔

نگر پیشد کی اس کاروائی کی لوگوں نے مخالفت بھی کی۔ پتھر بازی بھی کی گئی۔ دوسری جانب مخالفت کرنے والوں میں پانچ لوگوں کی گرفتاری بھی کی گئی۔

اس سے متعلق ایس ڈی او جنم جئے شکلا نے بتایا کی سبزی منڈی شاہراہ کے آگے گرلس ہائی اسکول بھی ہے۔ اسی شاہراہ سے اسکولی بچیوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ بدکرداروں کے زریعہ لڑکیوں پر پھبتی کسنے اور چھیڑ خوانی کے معاملہ سامنے آ رہے تھے ساتھ ہی شاہراہ کو قبضہ کر پتلا کر دیا گیا تھا۔ لوگوں کو آنے جانے میں دشواری پیش آتی تھی جس کے مد نظر کاروائی کی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details