مرکزی و ریاستی جمعیۃ کی ہدایات کی روشنی میں جمعیۃ علماء ہند ضلع ارریہ کے تمام نو بلاکوں سے 11، 11 رکنی اراکین عاملہ کے انتخاب کے بعد آج ضلعی کمیٹی کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔
جمعیۃ علماء ہند ضلع ارریہ کی ضلعی کمیٹی کے عہدے داران کے تین سال کی مدت ختم ہونے کے بعد آج شہر کی مرکزی جامع مسجد میں انتخابی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مشاہد کی حیثیت سے جمعیۃ علماء ہند بہار کے ریاستی صدر حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال قاسمی نے شرکت کی اور اپنی موجودگی میں انتخابی کاروائی کو انجام پذیر کرایا۔
نو منتخب مجلس منتظمہ کے ممبران کی فہرست حسب ذیل ہیں:
ڈاکٹر عابد حسین صدر، مفتی محمد اطہر القاسمی جنرل سکریٹری، مولانا شاہد عادل قاسمی نائب صدر، مفتی ہمایوں اقبال ندوی نائب صدر، مولانا فاروق مظہری نائب صدر، مولانا مصور عالم ندوی نائب صدر، الحاج محمد عابد بھٹہ والا نائب سکریٹری، مولانا اکبر صادق ندوی نائب سکریٹری ،مولانا فیروز نعمانی نائب سکریٹری، قمر الہدی نائب سکریٹری ، ماسٹر شاکر رضا خازن۔