شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف آج دارالحکومت پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ان کے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
بہار بند کے دوران تیجسوی یادو بھی سڑکوں پر - آر ایل ایس پی کے اوپیندر کشواہا
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عظیم اتحاد کی تمام سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بہار بند کے دوران دارالحکومت پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر زبردست مظاہرہ ہوا۔
صبح سے ہی ڈاک بنگلہ چوراہا مظاہرین سے بھرا ہوا تھا۔ آر جے ڈی کے تجسسوی یادو، آر ایل ایس پی کے اوپیندر کشواہا، کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا بھی ڈاک بنگلہ چوراہا پر موجود تھے۔
تیجسوی یادو نے ڈاک بنگلہ چوراہے پر پہنچ کر مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کو توڑنے والا ہے۔ انہوں نے وہاں موجود مظاہرین کو بھارت کے آئین کے دیباچہ پڑھوایا۔ ان کے ساتھ ریاستی آرجےڈی کے صدر جگدانند سنگھ، سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی، راجیہ سبھا کے رکن حسن اشفاق کریم، شیوانند تیواری کے علاوہ کئی بڑے رہنما موجود تھے۔