کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے پانچ سے زاٸد لوگ ایک جگہ نہیں جمع ہو سکتے ہیں، ساتھ ہی کسی کو بھی گھروں سے بنا انتہائی ضروری کام کے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سوشل ڈسٹینس کا بھی خیال رکھنا ہے، اس لیے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
'گھر پر ہی کریں شب برآت کی عبادت' - کمیور کے لوگ گھر پر ہی کریں عبادت
ریاست بہار کے کیمور ضلع کے موہنیاں انو منڈل کے ایس ڈی پی او رگھو ناتھ سنگھ نے جاری لاک ڈاٶن کی وجہ سے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات پر گھر میں ہی عبادت کریں۔
'گھر پر ہی کریں شب برآت کی عبادت'
اس دوران انہوں نے مزید کہا کی آج ہنومان جینتی بھی ہے، اس موقع پر بھی لوگ مندر میں پوجا کرنے کے بجائے اپنے ہی گھروں میں ہنومان جی پوجا کریں۔