اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: ضلع انتظامیہ کا لاک ڈاؤن پر جائزہ میٹنگ

ضلع ارریہ میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے اپنے دفترمیں ضلع ایس پی دھورت سائلی و دیگراعلیٰ افسران کے ساتھ لاک ڈاؤن کے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں تمام مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا۔

district-administration-held-review-meeting-on-lockdown-in-arraiya
ارریہ: ضلع انتظامیہ کا لاک ڈاؤن پر جائزہ میٹنگ

By

Published : Apr 25, 2020, 4:16 PM IST

گزشتہ 23 مارچ سے ملک بھر میں جاری دوسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کی میعاد 3 مئی کو ختم ہونے والی ہے جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے 14 اپریل کو کیا تھا۔

وزیراعظم کے مطابق حالات سازگار رہے تو لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، جس کی وجہ سے تمام ریاستوں میں ضلع انتظامیہ لاک ڈاؤن پر عمل اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ منعقد کر رہے ہیں تاکہ ضلع میں صحیح صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے.

اسی ضمن میں آج ریاست بہار، ضلع ارریہ میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے اپنے دفتر میں ضلع ایس پی دھورت سائلی و دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں اعلیٰ افسران کو ضلع کلکٹر نے کئی اہم ہدایت بھی دیے۔

جائزہ میٹنگ میں موجود سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن پرساد نے کہا کہ ضلع میں اب تک ایک بھی کورونا سے متاثر مریض نہیں پایا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ لوگوں کے دروازے تک جاکر جانچ کر رہی ہے، اسی طرح مختلف بلاک و پنچایتوں میں بھی الگ الگ ٹیم تشکیل دے کر ملازمین کو بھیجا گیا ہے.

ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ تمام جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، ساتھ ہی سماجی دوری پر عمل کرنے اور ڈیوٹی پر تعینات ملازم تمباکو کا استعمال کرتے ہیں یا ادھر ادھر تھوکتے ہیں تو ان پر سخت قانونی کارروائی ہوگی.

ضلع کلکٹر نے متعلقہ افسر سے مختلف جگہوں پر کیا کریں اور کیا نہ کریں کا اعلان بھی چسپاں کریں. ساتھ ہی پھل، سبزی فروخت کرنے والے، کیرانہ کی دوکان، دودھ ڈیری، دوا کی دوکان اور تاجر اپنے دوکان میں ماسک لازمی طور پر پہنینگے، اگر کوئی ایسا نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف انتظامیہ ایکشن لے گی.

اس موقع پر ایس پی دھورت سائلی ، ایس ڈی او روزی کماری ، ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار، اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر وغیرہ بھی موجود تھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details