بہار کے کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار کو لے کر ایک الگ طرح کی سیاست شروع ہو گئی ہے، سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیاں ہیں کہ یہاں ٹکٹ کو لیکر باپ بیٹے کے درمیان ہی اختلاف ہے۔
راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما شاہد عالم چاہتے ہیں کہ وہ خود انتخابات میں حصہ لیں، جبکہ ان کے صاحبزادے اور راجد کے ضلع صدر سرور عالم چاہتے ہیں کہ پارٹی انہیں اپنا امیدوار بنائے۔
کوچادھامن اسمبلی نشست میں امیدواری کو لے کر باپ بیٹے میں اختلاف ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب شاہد عالم سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا، جبکہ ان کے صاحبزادے سرورر عالم نے میڈیا میں چل رہی خبریں پوری طرح بے بنیاد بتایا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ انہیں امیدوار بننے کی کوئی خواہش نہیں بلکہ وہ اپنے والد محترم کو کوچادھامن کے اگلے رکن اسمبلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، سرور عالم نے مزید کہا کہ میرا وجود ہی میرے والد محترم سے ہے، میں جب تک زندہ رہوں گا، جب تک میری سانسیں چلیں گی تب تک اپنے والد محترم کے لیے کام کروں گا۔