اردو

urdu

ارریہ: دلشاد کی موت پر بھائی کا انصاف کی گہار

گزشتہ دنوں دو فریق کے درمیان ہوئی زبردست مارپیٹ میں محمد دلشاد کی موت ہو گئی تھی تا ہم پولس کی جانب کوئی کارروائی نہیں کیے جانے سے اہل خانہ پریشان ہیں۔

By

Published : Jun 20, 2020, 1:52 PM IST

Published : Jun 20, 2020, 1:52 PM IST

ارریہ: دلشاد کی موت پر بھائی کا انصاف کی گہار
ارریہ: دلشاد کی موت پر بھائی کا انصاف کی گہار

ریاست بہار کے ضلع کے تھانہ پلاسی میں واقع کجری گاؤں میں دو گروپوں کے ما بین مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں محمد دلشاد کی موت ہو گئی تھی، اہل خانہ پولیس سے انصاف کی گہار لگا رہے ہیں، اور مسلسل افسران کے دفتروں کا چکر لگا رہے ہیں۔

ہلاک شدہ محمد دلشاد کے بھائی آج ضلع کلکٹریٹ واقع ایس پی دھورت سائلی کے آفس پہنچے اور ایس پی کو ایک درخواست دے کر انصاف کی گہار لگاتے ہوئے معاملہ میں مجرموں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ارریہ: دلشاد کی موت پر بھائی کا انصاف کی گہار

اشتیاق احمد نے کہا کہ 'گزشتہ 15 مئی کو رمضان المبارک کے مہینے میں ہمارے چھوٹے بھائی کے ساتھ گاؤں کے ہی محمد طاہر، محمد طیب، محمد سلیمان و دیگر لوگوں نے مارپیٹ کی تھی، زخمی حالت میں اسے پورنیہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، حملہ آور کے ہاتھ میں لاٹھی، گڑاسا، چین و دیگر ہلاکت خیز سامان تھے، اس معاملے میں پلاسی تھانہ میں مقدمہ درج ہے، اس میں کچھ لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے مگر اب بھی زیادہ تر لوگ باہر کھلے عام گھوم رہے ہیں، پولیس پر الزام ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اشتیاق احمد نے ایس پی دھورت سائلی سے کہا ہے کہ 'مجھے یہ اندیشہ ہے کہ مجرم دبنگ اور اثر و رسوخ والے ہیں، اپنے اور وہ اپنے رسوخ کا استعمال کر کے معاملہ کو دبا نہ دیں، اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو آپ خود اپنی سطح سے دیکھ کر قصور وار کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچا کر ہمیں انصاف دلائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details