ریاست بہار کے ضلع ارریہ سمیت نو بلاک میں بھی بھارت بند کا ملا جلا اثر رہا۔ راشٹریہ جنتادل، کانگریس، سی پی آئی، ایم آئی ایم، جن ادھیکار پارٹی کارکنان نے ارریہ بلاک کے علاوہ، فاربس گنج، جوکی ہاٹ، سکٹی، نرپت گنج، بھرگامہ، رانی گنج وغیرہ بلاک میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور قومی شاہراہ کو جام کیا، جس کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔
وہیں کسانوں نے آسام کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 57 کو جام کر دیا جس کے سبب فاربس گنج سے آنے والی بڑی گاڑیاں و دیگر سواری گاڑیاں گھنٹوں جام میں پھنسی رہیں۔ بھارت بند میں سڑکوں کو جام کرنے مین کسان مرد کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود رہیں اور اپنے مطالبات کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی۔