اردو

urdu

ETV Bharat / city

پکنک منانے آئے سیاحوں کی ڈوبنے سے موت - لرسا ندی میں تیز بہاؤ

یوپی اور بہار کے درجن بھر سیاح ایک پک اپ میں سوار ہو کر چین پور تھانہ علاقہ کے پہاڑ اور جنگل کی وادی میں موجود خوبصورت مناظر والی جگہ کرکٹ ڈیم پکنک منانے آئے تھے۔ تبھی پہاڑ پر تیز بارش کی وجہ سے لرسا ندی کے تیز بہاٶ میں پک اپ سمیت سبھی سیاح بہہ گئے۔

Death by drowning of tourists who came to celebrate picnic
پکنک منانے آئے سیاحوں کی ڈوبنے سے موت

By

Published : Aug 13, 2020, 10:39 PM IST

پکنک اسپاٹ کرکٹ گڑھ آبشار سے دیر شام پکنک منا کر ایک پک اپ گاڑی سے لوٹ رہے درجن بھر نوجوان لرسا ندی کے تیز بہاٶ میں بہہ گئے ۔جس سے موقع پر دو نوجوان کی موت ہو گئی اور دیگر نو نوجوان جان بچانے میں کامیاب رہے۔

پانی کے تیز بہاٶ کی وجہ سے گاڑی پانی اور پہاڑی کے درمیان لٹک گئی۔ زندہ بچے لوگ قریب چار گھنٹے تک زندگی اور موت کے بیچ ایک درخت کے ڈال پر لٹکتے رہے۔ قریب چار گھنٹے بعد کسی راہ گیر نے دیکھ کر شور مچایا، جس سے آس۔پاس کے لوگ جمع ہوئے اور لٹکے ہوئے لوگوں کی جان بچائی جا سکی۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک اتر پردیش کا بھی باشندہ شامل ہے۔ چندولی ضلع کے ببوری تھانہ علاقہ کے رامپور جمہریاں رہاٸشی نول کشور گپتا کا بیٹا راجیندر گپتا اور ضلع کے موہنیاں تھانہ کے کٹرا کلا رہائشی رام جی پرساد گپتا شامل ہیں۔ دونوں متوفی آپس میں رشتہ دار بتائے جا رہے ہیں۔

چند دوست جس میں چین پور تھانہ کے ہاٹا رہائشی ستیندر گونڈ، لالو گونڈ، پردومن گونڈ، سونو گونڈ کے علاوہ رہتاس کے کوجس رہاٸشی رامجی پرساد، راجیندر پرساد، یوپی کے چکیا رہائشی اجے پرساد کے علاوہ دونوں متوفی پکنک منانے کے لیے ضلع کے خوبصورت ڈیم کے طور پر مشہور پہاڑ اور جنگل کی گود میں واقع کرکٹ گڑھ پیکپ گاڑی پر سوار ہو کر گئے تھے۔

پکنک منانے کے بعد پہاڑ پر اچانک تیز بارش ہونے لگی۔ اس بیچ تمام سیاح جلد بازی میں پہاڑ کی وادی سے پک اپ پر سوار ہو کر واپس لوٹنے لگے، جیسے ہی آگے بڑھے تبھی پتھریلا راستہ پر اچانک لرسا ندی کے پانی کا تیز بہاٶ آیا اور پک اپ سمیت سبھی لوگوں کو آدھا کلومیٹر دور تک بہا لے گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details