تقریب کی صدارت ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کی۔ انہوں نے افتتاحی گفتگو میں کہا کہ رخصت پذیر ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری کے مدت کار میں ضلع پریشد نے اپنے کئی اہم پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ ضلع پریشد کے فرائض منصبی کے علاوہ انعام الحق انصاری نے ضلع کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔
ارریہ: ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری کو الوداعیہ
ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری ڈیڑھ سال کی مدت کے بعد سبکدوش ہو گئے۔ رخصت پذیر ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری کو آج ضلع پریشد کے میٹنگ ہال میں الوداعیہ دیا گیا۔
ضلع پریشد کی سابق چیئرمین شگفتہ عظیم نے کہا کہ بہت کم ایسے افسر ہوتے ہیں جو پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے کام کو انجام دیتے ہوئے سبکدوش ہوتے ہیں، انعام الحق انصاری صاحب ان میں سے ایک ہیں، جنہوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے کام انجام دئے ہیں۔ آج بھلے ہی یہ رخصت ہو رہے ہیں مگر ان سے درخواست ہوگی کہ وہ یہاں سے رشتہ استوار رکھیں۔
رخصت پذیر ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جذباتی وقت ہے۔ مجھ سے جہاں تک ممکن ہوا میں نے اپنے کام کو فرض سمجھتے ہوئے ادا کیا۔ انہوں نے ارریہ ضلع کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سبھی خوش اخلاق اور انسانیت نواز ہے۔ یہاں سے جو عزت ملی ہے اسے میں بھول نہیں سکتا۔ اس موقع پر ارکان ضلع پریشد نے انعام الحق انصاری کو تحائف بھی پیش کئے۔