اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: گیارہ سال کے بچے کا قتل، تین گرفتار - دربھنگہ میں بچے کا قتل

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے یونیورسٹی تھانہ علاقے کے بالو گھاٹ میں گزشتہ دنوں 11 سال کے بچے آشیش سہنی کی لاش ایک بانس کے باغیچے میں ملی تھی جس کے بعد پولیس نے چھان بین شروع کی۔

darbhanga
darbhanga

By

Published : Jun 30, 2020, 4:38 AM IST

Updated : Jun 30, 2020, 5:06 AM IST

پولیس کو تحقیقات کے دوران پیر کے روز کامیابی ملی ہے اور اس نے بچے کے قتل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

دربھنگہ: گیارہ سال کے بچے کا قتل، تین گرفتار

دربھنگہ کے سینیئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ '25 جون 2020 کو شام کے پانچ بجے آشیش سہنی اپنے گھر سے نکلا جو واپس اپنے گھر نہیں لوٹا۔ اہل خانہ نے کافی تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔ اگلے دن آشیش کی لاش بانس کے باغیچے میں ملی جس کی گردن میں گمچھا لپٹا ہوا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر چھان بین شروع کی اور ڈاگ اسکواڈ بلایا گیا جس دوران ڈاگ موقع واردات سے سیدھے گرفتار مجرم میں سے ایک راجا رام کے گھر چلا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے اور باریکی سے جانچ پڑتال کرتے ہوئے اس قتل کا انکشاف کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'بچے کے قتل کے الزام میں راجا رام،رنجیت کمار رام اور بیدھناتھ رام کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس کے سامنے ان تینوں ملزمین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔'

Last Updated : Jun 30, 2020, 5:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details