ریاست کے نو منتخب وزیر تعلیم میوالال پر بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے وزیر اعلٰی نتیش کمار نے ان سے استفعی لے لیا ہے۔
'تیجسوی اور راہل گاندھی سے استعفی کا مطالبہ' - تیجسوی اور راہل گاندھی سے استعفی
نو منتخب وزیر تعلیم میوا لال کے استعفی کے بعد ہندوستانی عوام مورچہ کے ریاستی ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ کیا وہ لوگ جو آج استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ تیجسوی اور راہل گاندھی سے استعفی کا مطالبہ کریں گے۔
danish-rizwan-demands-tejaswi-resignation
دانش رضوان نے کہا کہ' آج جو آر جے ڈی اور کانگریس کے رہنما استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں کیا وہ تیجسوی یادو اور راہل گاندھی سے استعفی کا مطالبہ کریں گے، ان پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں یہ لوگ کب استعفی دیں گے۔ تیجسوی یادو پر نوکری کے نام زمین لکھوانے کا الزام ہے۔