دانش رضوان نے وزیراعلٰی نتیش کمار سے مطالبہ کیا کہ ریاستی بی جے پی کے دفتر کو بلا تاخیر سیل کیا جائے، کیونکہ یہاں سے شہر میں کرونا پھیل رہا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو جماعت پر جھوٹا الزام لگا کر اس کے دفتر کو سیل کرنے کی بات کرتے تھے وزیر اعلٰی نتیش کمار سے میری اپیل ہے کہ ان تمام بی جے پی رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کریں جنہوں نے کرونا پھیلا یا ہے۔