اردو

urdu

ETV Bharat / city

پچاس ہزار روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک - کھگڑیا کی خبر

ایس ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ تصادم میں انتہائی مطلوم مجرم دنیش منی کو ہلاک کر دیا گیا۔ وہ ایس ایچ او آشیش سنگھ کے قتل کا اہم ملزم تھا اور فرار چل رہا تھا۔

criminal dinesh muni killed in police encounter in khagaria
50000 روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک

By

Published : Jun 4, 2020, 3:29 PM IST

کھگڑیا ضلع کے پسرہا تھانہ کے ایس ایچ او آشیش سنگھ کے قتل کے مجرم دنیش منی کو انکاؤنٹر میں ہلاک کرکے بہار ایس ٹی ایف نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ معاملہ نوگچھیا تھانہ علاقہ کے نارائن دیارا کا ہے، جہاں پولیس نے انکاؤنٹر میں مجرم دنیش منی کو ہلاک کر دیا۔ دنیش منی ایک طویل عرصے سے پولیس کے لیے دردسر بنا ہوا تھا۔

یہ کامیابی بہار پولیس کی ایس ٹی ایف کے ذریعہ ممکن ہوسکا۔

اطلاعات کے مطابق، انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والا دنیش منی پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ وہ ایس ایچ او آشیش سنگھ کے قتل کا بھی اہم ملزم تھا۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر 2018 کو دنیش منی گینگ سے پولیس کا تصادم ہوا، جس میں ایک مجرم مارا گیا تھا ، وہیں دوسری جانب ایک پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ پولیس تب سے اس کی تلاش کر رہی تھی۔ دنیش منی پر 50000 روپے کا انعام بھی تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details