اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں کورونا کے 179 نئے کیسز، مجموعی تعداد دو ہزار سے تجاوز - Health Secretary Lokesh Kumar

کورونا نے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں دستک دی ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ آٹھ دنوں میں ریاست میں پائے جانے والے زیادہ تر متاثرہ افراد بیرون ریاست سے واپس آنے والے مہاجر مزدور ہیں۔

بہار میں کورونا کے 179 نئے کیسز، مجموعی تعداد دو ہزار سے تجاوز
بہار میں کورونا کے 179 نئے کیسز، مجموعی تعداد دو ہزار سے تجاوز

By

Published : May 23, 2020, 9:29 AM IST

بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جمعہ کو ریاستی محکمہ صحت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ریاست میں جمعہ کو 179 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 2166 ہو گئی ہے۔

بہار میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے، ریاست میں اس وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اب 11 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار نے بتایا کہ مرنے والا شخص کھگڑیہ ضلع کا رہائشی تھا۔

دراصل ریاست میں مہاجر مزدوروں کے آنے کا عمل کا مسلسل جاری ہے، ایسی صورتحال میں ریاست میں کورونا کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، بہار کے محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار نے بتایا کہ تین مئی کے بعد آنے والے مہاجر مزدوروں میں اب تک 1184 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد کا 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

بتادیں کہ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے، بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 629 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور علاج کے بعد اپنے گھر واپس جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 58،481 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details