انہوں نے کہا کہ 'جہاں بھی بدعنوانی نظر آرہی اس کا رجسٹریشن رد کیا جا رہا ہے، حکومت کسی بھی چئیرمین کو تعمیر و ترقی کے لیے فائز کرتی ہے نہ کہ اس عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے مقرر کرتی ہے۔'
'مدرسہ بورڈ میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی'
بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نئے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے ارریہ کے ٹاؤن ہال میں ضلع کے تمام مدرسہ بورڈ سے منسلک اساتذہ کرام سے خطاب میں کہا کہ 'مدرسہ بورڈ گذشتہ وقت میں بدعنوانی کا اڈہ بنا ہوا تھا لیکن اب کسی بھی طرح کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔'
madarsa board
ای ٹی وی بھارت کے ایک سوال کے جواب میں عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ 'پہلے جن لوگوں نے بھی بدعنوانی کی ہے، اس پر کارروائی ہوگی۔ صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی کام بغیر پیسے کے انجام نہیں پاتا مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔ اب کوئی بھی کرپشن کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر فوری طور پر کارروائی ہوگی۔'
Last Updated : Jun 25, 2019, 7:48 AM IST