دارالحکومت پٹنہ میں 5 روز کے بعد 2نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں سے 4 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان 6 نئے مریضوں کی وجہ سے ریاست میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 542 ہو کئی ہے۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے بتایا ہے کہ پٹنہ کے راجا بازار کی رہنے والی آئی جی آئی ایم ایس کی نرس جبکہ کھیمنی چک کے ایک 21 سالہ نوجوان شامل ہیں یہ دونوں علاقے پہلے سے متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے 4 دوسرے اضلاع میں بھی مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں شیوہر کی 25 سالہ خاتون، مدھو بنی کا 24سالہ نوجوان، کیمور کے بھبھواں کا 25 سالہ نوجوان کے علاوہ بھاگلپور سنہولا کا 18 سالہ نوجوان شامل ہے۔
ریاست میں اب تک ضلعی سطح پر کورونا مثبت مریضوں کی تفصیل محکمہ صحت نے جاری کی ہے، وہ اس طرح ہے۔
مونگیر میں اب تک 102 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 30 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 71 مریضوں کا علاج چل رہا ہے جبکہ 1 مریض ہلاک ہوا ہے۔
دارالحکومت پٹنہ میں اب تک 46 کوروناوائرس کے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، ان میں17 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں۔ 29 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
بکسر میں 56 ،جن میں19 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 37 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
نالندہ میں 36 کرونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں 30 صحت یاب ہو چکے ہیں 06 کا علاج چل رہا ہے۔
روہتاس میں اب تک 52 ، جن میں 07 صحت یاب ہو چکے ہے، 45 کا علاج ابھی چل رہا ہے۔
سیوان میں 32 کوروناوائرس مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ 25 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ 07 مریضوں کا علاج ابھی چل رہا ہے۔
کیمور میں 31 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں 18 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 16 کا علاج اب بھی چل رہا ہے۔
گوپال گنج میں 18 کوروناوائرس مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں 3 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 15 کا علاج اب بھی چل رہا ہے۔
بیگوسرائے میں 13 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ جن میں 08 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 05 کا علاج چل رہا ہے۔
کٹیہار میں 10 مثبت مریض پائے گئے ہیں یہ سارے زیرعلاج ہیں
بھوجپور میں 18 مثبت معاملے سامنے آئے تھے۔ ان میں 10 صحت یاب ہوئے باقی 08 کا علاج چل رہا ہے۔
اورنگ آباد میں 13 مثبت مریض کی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں 1 صحت یاب ہوچکا ہے جبکہ 12 کا علاج اب بھی چل رہا ہے۔
سیتامڑھی میں 08 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، 02 صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ 05 زیرعلاج اور 1 مریض فوت ہو چکا ہے۔
گیا میں 6 مثبت معاملے سامنے آئے تھے۔ جن 5 صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں 01 زیر علاج ہے۔
بھاگلپور میں 12 مثبت معاملے سامنے آئے تھے۔ ان میں 03 صحت یاب ہوا اور 9 کا علاج چل رہا ہے۔