ریاستی حکومت کے ذریعہ گھر گھر چلائے جارہے اسکریننگ پروگرام کے تحت مسلسل نئے مریضوں کی پہچان ہو رہی ہے۔
ریاست میں اب تک 446 کرونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں 98 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ جبکہ 365 مریض ابھی زیر علاج ہیں۔
ریاست میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہے۔ ضلعی سطح پر کرونا مثبت معاملوں کی تفصیل محکمہ صحت نے جاری کیا ہے۔
مونگیر سے اب تک 95 معاملے سامنے آئے ہیں۔جن میں 18 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ 76 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
دارالحکومت پٹنہ میں اب تک 44 کرونا مثبت مریض ملے ہیں، ان میں 6 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں، 38 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
بکسر میں 51 مریض ملے ہیں، جن میں 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں 46 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
نالندہ میں 36 کرو نا مثبت مریض ملے ہیں،جن میں 25 صحت یاب ہوچکے ہیں 11 کا علاج چل رہا ہے۔
روہتاس میں اب تک 52 مریض ملے ہیں ان میں تمام کا علاج ابھی چل رہا ہے۔
سیوان میں 30 کروانا مثبت مریض ملے ہیں۔5 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں، جبکہ 5 مریضوں کا علاج ابھی چل رہا ہے۔
کیمور میں 24 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ سب ابھی زیر علاج ہیں۔
گوپال گنج میں 18 کروانا مثبت مریض ملے ہیں جن میں 3 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 15 کا علاج اب بھی چل رہا ہے۔
بیگوسرائے میں 11 مثبت مریض ملے ہیں جن میں 5 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 6 کا علاج چل رہا ہے۔
بھوجپور میں 12 مریض ملے تھے، ان میں 1 صحتیاب ہوئے باقی 11 کا علاج چل رہا ہے۔
اورنگ آباد میں 8 مثبت مریض ملے ہیں ان سب کا ابھی علاج چل رہا ہے۔
سیتامڑھی میں 6 مثبت مریض ملے ان سب کا علاج چل رہا ہے۔
گیا میں 6 مثبت مریض ملے تھے. جن 5 صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ایک زیر علاج ہے۔