اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں کورونا کی رپورٹ کبھی مثبت تو کبھی منفی، ایسا کیوں؟ - کورونا وائرس کے ریاستی نگرانی کی افسر ڈاکٹر راگنی مشرا

بہار کے ویشالی سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ شخص کی کورونا وائرس کے سبب موت ہوگئی۔ وہ اپنی موت سے دو دن پہلے تک کورونا مثبت تھے۔ موت کے بعد ، ان کی رپورٹ منفی آگئی۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔۔

Corona report in Bihar, sometimes positive or sometimes negative, why?
بہار میں کورونا کی رپورٹ کبھی مثبت تو کبھی منفی، ایسا کیوں؟

By

Published : Apr 21, 2020, 4:52 PM IST

بہار میں کورونا وائرس کے ریاستی نگرانی کی افسر ڈاکٹر راگنی مشرا کا ماننا ہے کہ اس میں کسی طرح کی کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ چونکہ متوفی کو بہت سی شدید بیماریاں تھیں۔ اس حالت میں اس کا صحیح طریقے سے علاج کر پانا کافی مشکل تھا۔ ڈاکٹر مشرا کا خیال ہے کہ 2 دن کے علاج کے دوران مریض کے جسم پر وائرس کا اثر کم ہو گیا ہو، جس کی وجہ سے دوبارہ لیے گئے نمونے میں کورونا منفی پایا گیا۔

رپورٹ

اس معاملے پر ، سکریٹریٹ کے صحت مرکز میں مقرر سینئر ڈاکٹر رچنا کماری کا خیال ہے کہ پٹنہ کے آر ایم آر آئی اور ایمس قابل اعتماد ادارہ ہیں۔ ٹیسٹ میں گڑبڑی کے بہت کم آثار ہیں۔ لیکن جس طرح تمام ڈاکٹر اس وبا سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ اس کے باوجود ، رپورٹ میں کسی بھی قسم کی گڑبڑی ایک بڑا سوال کھڑا کرتی ہے۔ یہ تفتیش کا موضوع ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر رچنا کماری کا ماننا ہے کہ چونکہ مریض کا علاج ہو رہا تھا اس لیے ہو سکتا ہے کہ نمونے میں رپورٹ منفی آئی ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details