اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹر، نرس اور صفائی ملازم کورونا سے متأثر

پٹنہ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک صفائی ملازم میں کورونا کی تصدیق کی گئی۔

corona positive found among igims doctors nurses and sweeper
ڈاکٹر، نرس اور صفائی ملازم کورونا سے متأثر

By

Published : Apr 30, 2020, 8:31 PM IST

ریاست بہار میں کورونا وائرس کا انفیکشن اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں تک پہنچ گیا۔

آئی جی آئی ایم ایس میں ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک صفائی ملازم میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ٹی وی مریض اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سیوان سے علاج کے لیے آیا تھا اور علاج کے دوران ہی مریض کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔

اس کے بعد اس وارڈ کے 19 افراد کو کورنٹین کردیا گیا تھا۔ نیز بلڈ کے نمونے لیکر جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ جس کی رپورٹ کے بعد ہی یہ خلاصہ کیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ اس بارے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے کہ دوسرے وارڈوں کے عملے کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔

پھر بھی اس وقت یہاں ایمرجنسی خدمات کو انجام دیا جارہا ہے اور بہت سے اضلاع کے شدید مرض میں مبتلا مریضوں کو ہنگامی سہولت مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details