لوگوں نے آئین بنانے والے عظیم اسکالر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویروں پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ضلع کلکٹریٹ کے سبھا بھون میں ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری نے وہاں موجود تمام سرکاری ملازمین کو آئین کا حلف دلایا اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کا عہد کیا۔
وہیں دوسری جانب گرام رکچھا دل کے کارکنان نے بھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں نمن کرتے ہوئے انہیں عظیم شخصیت سے تعبیر کیا۔ گرلز آئیڈیل اکیڈمی میں بھی اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے طلباء کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی شخصیت اور ان کی خدمات سے آگاہ کیا۔ جبکہ ضلع پریشد میں بھی یوم آئین کے موقع پر پریشد کے تمام اراکین نے حلف اور آئین کے مطابق زندگی گزارنے کی بات کہی۔