پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بہار پردیش کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے سائیکل مارچ نکال کر مظاہرہ کیا۔
پٹرول، ڈیزل قیمت کے خلاف کانگریس پارٹی کارکنان نے سائیکل مارچ نکالا مظاہرے میں شامل بہار کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے بتا یا کہ' موجودہ حکومت صرف بہری ہی نہیں بلکہ گونگی بھی ہو چکی ہے، کیونکہ نہ تو وہ لوگوں کے تو درد کو سمجھ رہی اور نہ ہی ان کے مفاد کے لیے کچھ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ' بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھاری گراوٹ آئی ہے لیکن وہیں ملک کی عوام پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے سبب کافی پریشانیون کا سامنا ہے۔
پٹرول، ڈیزل قیمت کے خلاف کانگریس پارٹی کارکنان نے سائیکل مارچ نکالا مظاہرے میں شامل کانگریس پارٹی کے قد آور رہنما طارق انور نے کہاکہ' موجودہ حکومت عوام مخالف طریقے پر کام کر رہی ہے، کانگریس پارٹی موجودہ حکومت کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے سڑک پر اتری ہے۔
پٹرول، ڈیزل قیمت کے خلاف کانگریس پارٹی کارکنان نے سائیکل مارچ نکالا اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ترجمان راٹھور نے کہاکہ کہ عوام سب دیکھ رہی ہے، اگر حکومت پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی تو عوام آنے والے انتخابات میں این ڈی اے کو ضرور سبق سکھائے گی۔