پٹنہ: این ڈی اے میں شامل بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے پنجاب میں کانگریس پارٹی کی طرف سے پہلی دلت طبقے سے چرنجیت سنگھ چننی کو وزیراعلی بنائے جانے پر کانگریس کی تعریف کی ہے۔ چرنجیت سنگھ کو وزیراعلی بنائے جانے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دلت نوجوان کو وزیراعلی بنا کر پورے ملک کے دلت و محروم طبقات کے لوگوں میں نئی امیدیں پیدا کردی ہے، اس کو سیاسی نظریہ سے دیکھنے کے بجائے ایک پچھڑے طبقے کی ترقی کی راہ ہموار ہونے سے جوڑ کر دیکھا جائے، کیونکہ انتخابی ایجنڈہ ہر پارٹی کا ہوتا ہے اور اسی کے تحت وہ کام کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:بی جے پی رکن پارلیمان کی بہن کی عاشق کے ساتھ شادی
انہوں نے اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی اور بی جے پی پر بھی طنز کیا اور کہا کہ اس سے پہلے جو بھی شیڈول کاسٹ کے وزیراعلی ہوئے ہیں انہوں نے شیڈول کاسٹ کے لیے زیادہ کام نہیں کیا ہے، آج مایاوتی کو کانگریس کا یہ فیصلہ انتخابی ایجنڈہ لگتا ہے تاہم جب وہ وزیراعلی تھیں تو انہوں نے اپنے سماج کے لیے کیا کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت زرعی قوانین فوراً واپس لے: چرنجیت سنگھ چننی
تصویر لگانے کا شوق ہے تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر لگائیں، مانجھی کا مرکز پر طنز
آج بی جے پی کے دور اقتدار میں ریزرویشن ختم کیا جا رہا ہے، مایاوتی اس کے خلاف کیوں نہیں آتی ہیں۔ سرکاری اداروں کو ختم کرکے پرائیویٹ کیا جا رہا ہے، جس سے ریزرویشن ختم ہوجائے گا۔