کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا کی قیادت میں گورنر پھاگو چوہان سے پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے گورنر ہاﺅس جاکر ملاقات کرنے کے بعد باہر آنے پر مسٹر سرجے والا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نمائندہ وفد نے گورنر کو بتایا کہ 72 گھنٹے تک مونگیر میں تشدد کا ننگا ناچ ہوا اور نتیش حکومت آنکھ بند کر کے سوئی رہی ۔ انہوں نے کہاکہ بے قصور لوگوںپر لاٹھیاں چلائی گئیں۔ ایسا جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا ہے ۔
کانگریس نے گورنر سے نتیش کمار اور سشیل مودی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا - انڈسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف )
کانگریس نے آج گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر کے مونگیر تشدد معاملے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کو سیدھے طورپر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں عہدہ سے برخاست کرنے اور پولیس فائرنگ میں مارے گئے نوجوان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔
مسٹر سرجے والا نے کہاکہ مونگیر میں خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں کو دوڑا ۔ دوڑا کر پیٹا گیا اور اس کے بعد پولیس نے جان بوجھ کر بے قصور لوگوں پر گولیاں چلائیں جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے 17 سال کے ایک نوجوان انوراگ کمار کے سرمیں گولی ماری ، جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ انہوں نے گورنر کو حقیقت حال سے روبرو کرانے کے لیے مقامی اخبارات کے کترنوں اور انڈسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف ) کی ای میل کو بھی دکھایا، جس سے واضح ہے کہ آٹھ لوگو کو گولیاں پولیس کی انساس رائفل سے لگی ہیں۔