اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار: ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان - کانگریس سے سعیدہ بانو

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں آئندہ 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

کشن گنج میں ضمنی انتخاب

By

Published : Sep 29, 2019, 11:37 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:03 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی سے سویٹی سنگھ، کانگریس سے سعیدہ بانو اور مجلس اتحاد المسلمین سے سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین قمرالہدیٰ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ آج سب سے پہلے بی جے پی نے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔ ی جے پی کے بعد سب کانگریس کے امیدوار کا شدت سے انتظار کرنے لگے لیکن کانگریس نے اعلان کرنے میں کافی وقت لگایا۔

دن بھر کے انتظار کے بعد شام 05 بجے کانگریس کے امیدوار کے طور پر موجودہ رکن پارلیامن ڈاکٹر جاوید آزاد کی ماں سعیدہ بانو کا اعلان کیا گیا۔ کانگریس کے بعد لوگوں کی بے چینی مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کو لیکر بڑھی۔ تقریباً 07:15 منٹ پر انہوں نے بھی اپنے امیدوار کا نام اعلان کر دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی میں امیدوار کو لیکر کسی طرح کی کوئی دقت نہیں تھی کیونکہ پہلے سے سویٹی سنگھ کو امیدوار منتخب کرنا طے تھا۔ لیکن کانگریس اور مجلس میں شروع دن سے کئ دعویدار ہونے کی وجہ سے امیدوار منتخب کرنے میں پیچیدگی بہت تھی۔

کانگریس کے حامی چاہتے تھے کہ ٹکٹ خاندان سے باہر کسی ایسے نوجوان کانگریسی رہنما کو دیا جائے جو عوامی مسائل حل کرنے میں کارگر ثابت ہو۔ لیکن جب بزرگ سعیدہ بانو کے نام پر مہر لگ گئی تو کہیں سے کسی طرح کوئی بغاوت سامنے نہیں آئی۔ لیکن مجلس اتحاد المسلمین نے جیسے ہی قمرالہدیٰ کے نام کا اعلان کیا تسحیرالدین کے حامیوں نے ناراضگی ظاہر کی۔

سبھی امیدوار کل نامزدگی فارم داخل کریں گے۔ کل نامزدگی کی آخری تاریخ ہے جبکہ انتخاب آئندہ 21 اکتوبر کو ہوگا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details