اس سے قبل کل بہار کے مختلف اضلاع سے 26 کورونا مثبت مریض ملے تھے، ان میں مونگیر کے صدر بازار سے 3، گوپال گنج سے 9، رہتاس سے 6، مشرقی چمپارن سے 4، ارول سے 3 اور جہان آباد سے 1 مریض ملا تھا۔ محکمہ کے ذریعہ جاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 16 اپریل تک ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 اور 83 کے درمیان تھی. وہ آج بڑھ کر 321 تک پہنچ گئی ہے. گزشتہ پانچ روز میں ریاست میں یہ اضافہ ہوا ہے.
بہار میں 14 نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق - بہار میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
بہار میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کو 14 نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں دوپہر میں 17 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد ریاست کے محکمہ صحت میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 321 ہوگئی ہے۔
بہار میں 14 نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق
20 اپریل کو17 رپورٹ مثبت آئی تھی. 21 اپریل کو 13،جبکہ 22 اپریل کو 17، 23 اپریل کو 27 اور 24 اپریل کو 58 مثبت رپورٹ آئی تھی. ریاست کے 38 اضلاع میں سے 22 اضلاع کورونا مثبت مریضوں سے متاثر ہیں. اس کے مد نظر حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کا علاج پلازما تھراپی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے.